25اپریل کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ، سراج الحق

25 Apr, 2020 | 11:01 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح 25اپریل کی فرانزک رپورٹ کا انتظا ر ہے ،اسی طرح عوام امداد کے منتظر ہیں۔
سینٹر سراج الحق نے منصورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا چینی بحران کے ذمہ دار وں کو جلد کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ایسے بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں ، حکومت آٹا چینی مافیا کو پکڑے گی یا ایک نیا یوٹرن لے گی۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پہلے روزے ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ، دکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بے روز گار ہونے والے لاکھوں دیہاڑی دار مزدوروں اور عام آدمی کیلئے سحرو افطار کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے ،اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز لوگوں کے ہاتھ کا نوالہ بھی چھین لیں گے۔

مزیدخبریں