سونا مزید مہنگا ہوگیا

25 Apr, 2020 | 09:54 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ابدالی ) شہر کے صرافہ بازار اور مارکیٹں بند لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے نے مقامی بازاروں میں بھی سونا مہنگا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ بازاروں میں سونا پانچ سو مزید بڑھ گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت پچانوے ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سوناستاسی ہزار پانچ سو اکتالیس روپے کا ہوگیا۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ہے جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

صدر حاجی افضل نے کہا کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کی تجارت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافہ ہوگیا، مرغی کا  گوشت 10 روپے اضافے برقرار ہے جس کے باعث 212 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔ زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں 6 روپے فی درجن کمی ہوئی فارمی انڈے 94 روپے فی درجن فروخت ہوگئے۔ دو روز میں مرغی کا  گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہوا تھا۔ پولٹری فارمرز کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔  

مزیدخبریں