ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات بنانے والوں کیخلاف آپریشن

فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات بنانے والوں کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیموں کی کارروائی، زائد المیعاد مصالحہ جات سپلائی کرنے پر بادامی باغ میں واقع اے ایف فوڈز گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا، 5200 کلو مصالحہ جات تلف کردیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 2 ہزار 800 کلو فنگس زدہ ایکسپائر سرخ مرچ پاؤڈر، 1200 کلو زیرہ اور 200 کلو املی پاؤڈر تلف کردیا گیا۔ زائد المعیاد مصالحہ جات کی تاریخ میعاد تبدیل کرکے سپلائی کے لیے دوبارہ پیک کیا جا رہا تھا۔

عرفان میمن کے مطابق دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور سٹوریج ایریا میں چوہوں، چھپکلیوں کی بھرمار پائی گئی۔

زائد المعیاد مصالحہ جات کا استعمال معدے اور انتڑیوں کے کینسر سمیت متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق زائد المیعاد اشیاء خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے۔ خوراک کے کاروبار میں ایکسپائر اشیاء خورونوش کو بروقت تلف کرکے ریکارڈ میں اندارج کرنا لازم ہے۔

دوسری جانب  ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سابق ہدایات کی خلاف ورزیوں اور دودھ کی ایل آر کم ہونے پر کارروائیاں کیں۔ ڈی جی  فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق پنجاب  فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کیلئے کیمیکلز، پاؤڈراور پانی کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر آگاہی پیغامات کے ساتھ ساتھ دکانداروں کی سکریننگ بھی کی جارہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اپنے گردونواح میں ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کرکے پنجاب  فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔