چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نےچارج سنبھال لیا

25 Apr, 2020 | 05:44 PM

Malik Sultan Awan

(قیصر کھوکھر/ علی اکبر) نئے مقرر ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نئے مقرر ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے چارج سنبھالنے کے بعد کو رونا کے حوالے سے ایک اجلاس کیا ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ہوم مومن آغا نے چیف سیکرٹری کو صوبے میں کو رونا کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کورونا کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات تیز تر کرنے کی ہدایت کی ۔ چیف سیکرٹری نے ضلع اور تحصیل کی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کیں۔ چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ کورونا کے ساتھ متحد ہوکر لڑناہے۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نےچیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیر اعلی پنجاب نےکہاہےکہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پرشفافیت اورمیرٹ کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سےنمٹنے کے لئے موثر اقدامات کیےگئےہیں، پہلی اور آخری ترجیح کورونا کا پھیلاؤروکنا ہے، دکھی انسانیت کی مشکلات کودور کرنے کےلیے جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی ضروری ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتظامی افسران ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں، اس موقع پرپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخارعلی سہو بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں