محافظ یا قاتل،پولیس اہلکاروں نے نوجوان کوتیسری منزل سے نیچے پھینک دیا

25 Apr, 2020 | 04:43 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)ساندہ پولیس کا انوکھا کارنامہ،عوام کے جان ومال کے محافظ ہی جان لینے لگے، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو تیسری منرل سے نیچے دھکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائےپولیس  ہی جان لینے لگی،ساندہ پولیس  اہلکاروں نےنوجوان کو تیسری منزل سے مبینہ طور پر دھکا دے دیا۔27 سالہ نعمان نامی نوجوان چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے دھکا دینے سے چھت سے گرنے والے نعمان نامی شہری کے بھائی کا کہنا تھا کہ پانچ نامعلوم پولیس اہلکار بغیر دستک دیئے گھر میں داخل ہوئے اور چھت پر چلے گئے۔

چھت پر اس کا بھائی نعمان سو رہا تھا، جسے پولیس والوں نے جگا کر کہا تم پتنگ بازی کر رہے تھے، بھائی نے کہا کہ مجھے تم نے جگایا میں تو سو رہا تھا۔ اسی بات پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے نعمان پر تشدد شروع کر دیا،دوران تشدد نعمان دھکا لگنے سے تیسری منزل سے گر گیا۔

نعمان کے گرتے ہی پولیس اہلکار فرار ہوُگئے۔ پولیس اہلکاروں کی خلاف تھانہ ساندہ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ انکوائری شروع کردی گئی ہے قصور واران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ   پتنگ بازی کا خونی کھیل صوبے بھر کے ساتھ ساتھ بالخصوص شہر میں بھی دھڑلے سے جاری ہے۔ یہ خونی کھیل جہاں ہماری ثقافت، معاشرتی استحکام اور اسلامی اخلاقیات کو بگاڑنے کا سبب بن رہا ہے.

افسوسناک امر یہ ہے کہ پتنگ کی دھاتی ڈور سے کٹ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو نہ پتنگ اڑاتے ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد پتنگ لوٹنا ہوتا ہے، آئے دن کسی نہ کسی انسان زندگی کا چراغ بھی گل کرتا چلا جارہا ہے۔ پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف چھاپے مار کر درجنوں پتنگ باز گرفتار کرکے مقدمات بھی درج کئے ہیں۔

مزیدخبریں