( راؤ دلشاد حسین ) میٹرو پاکستان ایمپلائز مستحقین کی مدد کے لیے نکل پڑے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو چار سو آٹھ فوڈ ہیپمرز کاعطیہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں میٹرو پاکستان ایمپلائز اسامہ مجید، حماد مظہر، بسمہ ملک اور عمر شفیق نے فوڈ ہیپمرز کا عطیہ دیا۔ صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود، ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ اور ڈی جی راجہ خرم شہزاد عمر نے عطیہ وصول کیا۔
میاں خالد محمود نے کہا کہ میٹرو پاکستان ایمپلائز کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کورونا وائرس سے متاثرین کی فیملیز کو راشن فراہم کررہی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کے ایمپلائز کا اس طرح ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے آنا قابل تحسین ہے۔ مستحقین تک امداد کو پہنچانے کے لیے ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا کہ انکے پاس تمام علاقوں کا ڈیٹا موجود ہے، تاہم میٹرو پاکستان کے ایمپلائز جہاں چاہیں وہاں بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے، لاہور کے کافی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جہاں امداد کی ضرورت ہے۔
میٹرو پاکستان کے اسامہ مجید نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مستحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فوڈ ہیپمرز کی جانب سے متاثرین کی امداد قابل تحسین عمل ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیے۔