ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کیلئے معیاری سحر و افطار کا بندوبست کیا جائے: آئی جی جیل

قیدیوں کیلئے معیاری سحر و افطار کا بندوبست کیا جائے: آئی جی جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) رمضان المبارک میں سحر وافطار، نمازتراویح اور جیلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہدسلیم بیگ نے ہدایات جاری کردیں۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کیلئے خصوصی انتظامات کا حکم دیا ہے، آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ سحر و افطارمیں قیدیوں کیلئے معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نمازوں اور تراویح کے دوران حکومت کے مقرر کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔

 آئی جی جیل نے ہر ریجن کے ڈی آئی جی کو پہلے 10 روزوں میں سحری و افطاری پر دورے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کی تصاویر آئی جی کو واٹس ایپ کرنے کیساتھ رپورٹ بھی ڈائریکٹوریٹ بھجوائی جائے۔سکیورٹی کے حوالے سے مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ مختلف اوقات میں سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی سکیورٹی خود چیک کرے، کم از کم 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ 24 گھنٹے جیل کے اندر موجود رہیں جبکہ بیرونی دیواروں کے اوپر اور گردونواح کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو چوتھے اور آخری کوارٹر کی رقم بھی جاری کردی، آخری کوارٹر میں پنجاب پولیس کو 24 ارب 30 کروڑ کی رقم جاری کی گئی، گوجرانوالہ 65 کروڑ، راولپنڈی کو 1 ارب 10 کروڑ، فیصل آباد کو 1 ارب، ملتان کو 66 کروڑ، پی ایچ پی ایک ارب اور ٹیلی کمیونیکیشن کو 76 کروڑ روپے جاری کیے گئے، پولیس کو ملنے والے تمام فنڈز ملازمین کی تنخواہوں، تیل،سامان،اسلحہ کی خریداری،وردی سمیت دیگر اخراجات پر استعمال ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے مختص شدہ بجٹ سے محکمہ خزانہ نے 3 ارب روپے کا کٹ لگا دیا، پنجاب پولیس کو سال دو ہزار انیس اور بیس کیلئے مختص کردہ 115 ارب میں سے 112 ارب کا بجٹ ملا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer