در نایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے پیکج ون اور سکس کے تعمیراتی کاموں کے ٹینڈرز کھل گئے ، پیکج ون اور پیکج سکس کے لئے حبیب کنسٹرکشن سروسز ، این ایل سی اور خالد روف اینڈ کمپنی نے بڈ ڈالی ۔
ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے تین پیکجز کے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرز کھولنے کے تقریب کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کی نگرانی میں ٹینڈز کھولے گئے ۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن ، راشد ستار ، محمد حارث سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ ٹینڈر ڈالنے والے کنٹریکٹرز کو سماجی رابطے میں فاصلے کے تحت بٹھایا گیا تھا ۔ ایل ڈی اے سٹی کے ٹینڈرز کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کھولا گیا جارہا ہے ۔
پیکج ون کے ٹینڈر میں حبیب کنسٹرکشن سروسز ، این ایل سی ، خالد روف اینڈ کمپنی نے حصہ لیا۔ پیکج ون کے لئے دو ارب اڑسٹھ کروڑ روپے مالیت کا ٹینڈر کھولا گیا ہے ۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز نے پیکج ون کے لئے دو ارب اڑتالیس کروڑ ، این ایل دی نے دو ارب چھپن کروڑ ، خالد روف اینڈ کمپنی نے دو ارب پچپن کروڑ سے زائد کا ٹیبڈر بھرا جبکہ پیکج ون کے لئے سب سے کم ٹینڈر حبیب کنسٹرکشن سروسز نے بھری ہے ۔
پیکج چھ کے لئے ایک ارب اٹھاسی کروڑ چھ لاکھ مالیت کا ٹینڈر بھی کھولا گیا ۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز نے ٹینڈر کے لئے ایک ارب انہتر کروڑ بیس لاکھ چھیاسی ہزار کا ٹینڈر ڈالا ۔ خالد روف اینڈ کمپنی نے ایک ارب تہتر کروڑ تراسی لاکھ کا ٹینڈر ڈالا ہے ۔ این ایل سی نے ایک ارب چہتر کروڑ نواسی لاکھ کا ٹینڈر ڈالا ہے ۔ پیکج چھ کے سب سے کم ٹینڈد بڈ حبیب کنسٹرکشن سروسز نے دی ۔
چیف انجنئیر حبیب الحق رندھاوا کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے نے ساڑھے چار ارب کے دونوں پیکجز کے ٹینڈر میں ساٹھ کروڑ کی بچت کی ہے.