(جنید ریاض) پہلا روزہ اور ابر رحمت سایہ فگن ہوگیا، کالی گٹھائیں، ٹھنڈی ہوائیں اوربارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر سمیت ملک بھر کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا گرمی کا زورٹوٹ گیا،پہلا روزہ اور ابر رحمت سایہ فگن ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مزید کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوگی ۔مئی کےمہینے میں بارشوں کا سپیل وقفے وقفےسے لاہور میں داخل ہوگا ۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گاجبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 32 فیصد رہےگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روزبھی شہر کا موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شام یا رات میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان ، بھکر، لیہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی تھی جبکہ میا نوالی ، سرگودھا ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کوئٹہ ، ژوب ،سبی،کرم ، کوہاٹ ، بنوں ،ڈی آئی خان، وزیرستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جبکہ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، دوسری جانب گلگت بلتستان ،کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے شہر فیصل آباد اور دیگر علاقے جہاں گندم کی کٹائی ہو رہی ہے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہناتھا کٹی ہوئی فصل کچھ حد تک متاثر ہو سکتی، باقی فصل کو کچھ خاص نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔