بینک بند، صارفین کیلئےاہم خبر آگئی

25 Apr, 2020 | 12:00 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) رمضان المبارک میں بینک کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے جبکہ 3 دن کے لئے بینک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کسٹمرز 3 دن کے لئے بینکنگ سروسز سے محروم رہیں گے کیونکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث بینک بند ہیں جبکہ پیر کوبینک زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے بند ہوں گے،پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی، رقم کے لین دین کے حوالے سے تمام بینک بند رہیں گے،عوام منگل کے روز بینک میں آسکیں گے، دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب  سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا جس کےمطابق پیر تا جمعرات بینک صبح10 بجے سے1:30 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے کھلیں رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز10 سے 1 بجے تک بینکس کھولے ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے لئے سٹیٹ بینک نے زکوۃ  کے نصاب کا اعلان کردیا، رواں سال 46 ہزار 3 سو انتیس روپے سے زائد رقم پر زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔زکوۃ ارکان اسلام میں ایک ہے اور اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی سے پہلے رسولوں کی امت پر بھی فرض تھی ۔ قران مجید میں بیاسی (82)مرتبہ نماز کے ساتھ زکوۃ کی ادائیگی کا حکم ہے اور ہمارے پیارے آقا فخر عالم و عالمیان اس سلسلہ میں صحابہ کرام ؓ سے بیعت لیا کرتے تھے اور اگر کوئی جماعت یا گروہ ادائیگی زکوۃ کا منکر ہو تو اس کے خلاف جنگ کرنے کا حکم ہے ۔

چار قسم کے اموال پر زکوۃ واجب ہے سونا چاندی اور نقدی وغیرہ ، مویشی اونٹ گائے اور بکری وغیرہ ، ہر قسم کے تجارتی مال ، زمین سے حاصل شدہ اشیاء مثلاً فصلیں، پھل، سبزیاں، معدنیات اور دیگر دفیتے وغیرہ اور کتاب و سنت کے احکام علماء کرام کی ان احکام کی روشنی میں دی گئی ہدایات کے مطابق اللہ کریم کی بارگاہ میں صرف وہی مال قبول ہوتا ہے جو پاک ہو۔

سٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امورسے مشاورت کے بعد زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کو بینکوں سے زکوۃ کی کٹوتی ہوگی اور زکوۃ کا نصاب ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ بینکوں میں 46 ہزار 3 سو انتیس روپے رکھنے والے صارفین سے زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

مزیدخبریں