میٹرک امتحانات کی مارکنگ شروع،نتائج کا اعلان کب ہوگا؟

25 Apr, 2020 | 10:30 AM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل)محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نےمیٹرک کے امتحانات کی مارکنگ شروع کرنے کےلیےچیف سیکرٹری پنجاب سے اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سےلاک ڈاون کے نفاذ کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں میٹرک کےامتحانات کی مارکنگ کا عمل روک دیا گیا تھا،جس کےباعث میٹرک کےنتائج تاخیر کا شکار ہونےکاخدشہ ہے،ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےلاک ڈاون کے دوران میٹرک امتحانات کی مارکنگ شروع کرنےکےلیےچیف سیکرٹری پنجاب سے اجازت مانگ لی ہے.

اجازت ملنے کی صورت میں مارکنگ کا آغاز کردیا گیا،پہلے سے موجود امتحانی سنٹرزمیں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں گی،رواں سال میٹرک کےپریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے،تحریری امتحان کے مطابق پریکٹیکل کےنمبرلگائےجائیں گے۔حالات جیسے ہی معمول پر آئیں گے اور حکومت کی طرف سے اجازت ملے گی تو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر نہم جماعت کے امتحان کےبعد  میٹرک کے عملی امتحانات بھی ملتوی کردیئے تھے، لاہور بورڈ کے تحت عملی امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہونا تھا۔ترجمان لاہور بورڈ سجادعلی بھٹی کا کہنا تھاکہ عملی امتحانات کے لئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں  مارکنگ سنٹرز میں موجود  میٹرک کے پرچہ جات غائب ہونے کا خدشہ ہوا  تھا،  جس پرلاہور سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کو مارکنگ سنٹرز میں موجود پرچہ جات واپس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، پنجاب بھر میں  میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے156 مارکنگ سنٹرز بنائے گئے تھے اور  لاہور میں پرچوں کی مارکنگ کیلئے 23 مارکنگ سنٹرز تشکیل دیئے گئے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق ہیڈ ایگزمینرز فوری طور پر مارکنگ سنٹرز میں موجود پیپرز متعلقہ بورڈز میں واپس جمع کرائیں گے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیپرز واپس جمع کرانے کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کیا تھا، پیپر واپس جمع کرانے کیلئے مارکنگ سنٹرز سے دو سے زائد افراد کو بورڈ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ  لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام  میٹرک امتحان 2020ء کے پہلے روز 5 مضامین کے پیپر لیے گئے۔ رواں سال امتحان میں 5 لاکھ بائیس ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔امیدواروں کے لیے 826 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ جبکہ تمام امتحانی مراکز میں دفعہ ایک 144 نافذ  کی گئی تھی۔  امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوا تھا۔

مزیدخبریں