برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک لگ گئی

25 Apr, 2020 | 10:04 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) شہر  میں برائلر کی رسد اور طلب مستحکم ہے جس کی وجہ سے گوشت کی قیمت گزشتہ روز والی برقرار ہے،مرغی کا گوشت 212 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلرکی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافہ ہوگیا،مرغی کا  گوشت 10 روپے اضافے برقرار ہے جس کے باعث 212 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے،زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں6 روپے فی درجن کمی ہوئی فارمی انڈے 94 روپے فی درجن فروخت ہوگئے۔دو روز میں مرغی کا  گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہوا  تھا۔ پولٹری فارمرز کاُ کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث   قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی   قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مرغی کا   گوشت 29 فی کلو مہنگا ہوا تھا،  زندہ  مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 139 روپے  جبکہ  مرغی کا   گوشت 5 روپے اضافے کے بعد 202 روپے فی کلو  فروخت ہوتا رہا اور فارمی  انڈے 107 روپے فی درجن  تک فروخت ہوتے رہے ۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی      قیمت کو مزید کم کروائے۔

شہر میں برائلر کی     قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور  مرغی کا  گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی  برقرار نہ رہ سکی اور آج جمعہ کے روز شہر میں زندہ   مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146،مرغی کا  گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 212 روپے ہوگیا۔

یار رہے گزشتہ روز  زندہ مرغی 7 روپے  اضافے کے بعد 139روپے کلو فروخت  ہوئی ،مرغی کا  گوشت 11 روپے  اضافے کے ساتھ 202روپے فی کلو  کا ہو گیا تھا جبکہ فارمی انڈے 104 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں