سروس ہسپتال، مزید 9 مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی

25 Apr, 2020 | 12:00 AM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) سروسز ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے 9 مریض صحت یاب ہوگئے، زیرعلاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

سروسز ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے تصدیق شدہ نو مریض وائرس کو شکست دینے میں ہوگئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں میں سے سات کا تعلق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 3 ڈاکٹرز اور 4 پیرامیڈیکس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں چلڈرن ہسپتال میں دو بچے اور میو ہسپتال کے 8 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے، لاہور کا پہلا متاثرہ شخص سلمان بھی صحت یاب ہونیوالوں میں شامل ہے، میو ہسپتال کے 8 اور چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے بچوں کے کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا کے 55 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں مجموعی مریضوں کی تعداد 943 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 84 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار851 ہو گئی، کورونا وائرس سے پنجاب میں کل 68 اموات جبکہ لاہور میں 32 ہوئی ہیں،925  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،1 ہزار 915 رائے ونڈ سے منسلک افراد 86 قیدیوں،2 ہزار 82 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، شہروں میں سب سےزیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 943 کنفرم مریض ہیں، جبکہ کُل 67 ہزار882  افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔  

مزیدخبریں