(عمر اسلم)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کی ضمانت میں 8 مئی تک توسیع کردی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی رمضان شوگر ملز،صاف پانی اورناجائز اثاثہ جات کیس میں ضمانت میں 8 مئی تک توسیع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد حمزہ شہبازشریف کی گاڑی کے آگے آ گئی اور اُن کے حق میں نعرے بازی کی، حمزہ شہباز کے استقبال کیلئے آئے لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیب شریف خاندان کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہا ہے۔