ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی شامت آگئی

25 Apr, 2019 | 03:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی شامت آگئی، ایف بی آرنےغیررجسٹرڈ چھتیس ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، شہر میں  36کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز تاحال ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکیں۔  ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، ایف بی آر نے کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی مہلت دے دی ہے۔

مزیدخبریں