(عمران یونس) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کا رمضان المبارک سے قبل ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، مضر صحت جوس اور پلپ تیار کرنیوالی 3 فیکٹریاں سیل کرکے مشینری اور سامان ضبط کر لیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ ٹیموں نے لاہور اور ساہیوال میں مضر صحت جوس اور پلپ تیار کرنیوالی 3 فیکٹریاں سیل کرکے مشینری اور سامان ضبط کرلیا، عملہ نے 16 ہزار کلو پلپ، 11 ہزار لیٹر تیارمشروبات، 2 ہزار لیٹر کیمیکلز اور فلیورز بھی برآمد کرلیے۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق جوس کی تیاری میں کھلے رنگوں، کیمیکلز اور زائدالمیعاد فلیورز کا استعمال کیا جارہا تھا، جوسز پر غلط لیبلنگ، فوڈ لائسنس، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر کارروائی کی گئی۔