"پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا"

25 Apr, 2019 | 12:57 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان اُمتِ مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں اور دونوں ملک ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے 29 رکنی اعلیٰ سطحی سعودی وفد نے نائب وزیر بلدیات انجینئرجاسر عبدالرحمن جاسر کی قیادت میں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کےاموراوراُمت مسلمہ کودرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سپیکر اسمبلی نےسعودی وفد کو پنجاب اسمبلی کی کارکردگی اور تاریخی عمارت کے بارے میں آگاہ کیا اور اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا ماڈل بھی دکھایا۔

 سپیکر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، اُمت مسلمہ کو اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہیں تھی اور پاکستان مسلم اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلم امہ ایک پیج پر ہے۔

اس موقع پر وفد کی جانب سے سپیکر کو سعودی عرب کے خاص لباس کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں