ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سگنل فری سڑکیں زحمت بن گئیں

 لاہور کی سگنل فری سڑکیں زحمت بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور کی سگنل فری سڑکیں سہولت سے زیادہ زحمت بن گئیں، غلط منصوبہ بندی اور ناقص ڈیزائننگ سے ٹریفک کے دباؤ، ون وے کی خلاف ورزی اور حادثات میں اضافہ ہوا، ضلعی انتظامیہ نے سگنل فری سڑکیں کو ختم کرنے کی تجویز کے جائزہ کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

ٹریفک پولیس کی جان سے جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ پر حادثات میں اضافہ اور ون وے کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے بارے میں کمشنر لاہور کوآگاہ کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ تینوں روڈ کو سگنل فری کرنا بے سود ثابت ہوا، یہاں پیدل چلنے والوں کے لیے اوور ہیڈ بریج اور انڈر پاس بنانے سے حکومتی وسائل پر بھی بوجھ پڑا، انہی سفارشات کی روشنی میں جیل روڈ، فیروزپور روڈ اور مین گلبرگ سنگل فری پراجیکٹس کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ٹریفک پولیس، سیف سٹی اتھارٹی ، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کو شامل کر تے ہوئے ان سے رپورٹ طلب کی گئی ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ان محکموں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer