گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی منہاس آرٹ گیلری میں پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد

25 Apr, 2018 | 11:18 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان الیاس: گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی منہاس آرٹ گیلری میں پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹسٹ نذیر احمد اور عبدالوہاب نے اپنے مصوری کے شاہکارپیش کیے۔

مغلیہ دوراور ملک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی منہاس آرٹ گیلری میں پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹسٹ نذیر احمد اور عبدالوہاب نے اپنی مصوری کے شاہکار پیش کیے۔

اس موقع پر مصور عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ یہ نمائش رنگوں کا حسین امتزاج ہے جس کے ذریعے مغلیہ ثقافت کو کینوس پر اتارا گیا ہے۔

طلباء نے بھی اس نمائش میں خاصی دلچسپی ظاہر کی اور فن کی تعریف کی۔ فن مصوری سے جہاں خوبصورت ثقافت کو بیان کیا گیا ہے وہیں اسطرح کی نمائش سے نئے آرٹسٹ کو بھی سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

مزیدخبریں