لاہور چیمبر، آن لائن ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادایئگیوں کے حوالے سیمینار

25 Apr, 2018 | 10:21 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شہزاد خان ابدالی: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آن لائن ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادایئگیوں کے حوالے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید، ایڈیشنل چیف مینجر سٹیٹ بنک آف پاکستان انصار افتخار بٹ سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والے سیمینار میں ڈپٹی چیف مینجر سٹیٹ بنک آف پاکستان فوزیہ اسلم، ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم لاہور راشد منیر سمیت مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ایوان صنعت وتجارت کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ٹیکسز کی ادایئگیوں کا نظام سادہ اور آسان بنانے سے محاصل میں اضافہ ہوگا۔

ملک بھر کی کاروباری برادری خوش اسلوبی سے ٹیکس ادا کرے گی اور ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے نظام کو مزید سادہ بنانے کیلئے لاہور چیمبر اداروں کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ ڈپٹی چیف مینجر سٹیٹ بنک آف پاکستان فوزیہ اسلم نے صنعتکاروں کو آن لائن ٹیکسز کی ادایئگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزیدخبریں