خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

25 Apr, 2018 | 09:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، سول ورکس 88فیصداور پٹر یبچھانے کا کام 63 فیصد تک مکمل کر لیا گیا جبکہ الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس 66 فیصد تک مکمل کر لیا گیا۔ تاہم ٹرین کی آئیندہ ماہ آزمائشی سروس کے لیے تیاری جاری ہیں۔

نوے شاہراہ قائداعظم ایوان وزیراعلی میں مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ اورچیف انجینیرایل ڈی اےمظہرحسین خان نےسول الیکٹریکل اورمکینیکل ورکس پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ خرم نیازی،پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین، سی ای او حبیب کنسٹرکشن سروسز شاہد سلیم ، سی ای او زیڈ کے بی وسیم افضل، ڈائریکٹر پی ایچ اے مصطفی کمال، ایس پی ایس پی یو ل میجر ریٹائرڈ غلام صفدر،ایس پی ٹریفک آصف علی، ڈی ایس پی پرویز بٹ، جی ایم لاہور پارکنگ کمپنی ریحان وحید،ڈپٹی سی اوشالیمارزون ملک طارق محمود،چیںی کمپنی سی آر نارنکواورسی ای سی کے نمائمدےشریک تھےاورنج لائن ٹرین منصوبےپرپیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔بریفنگ کےمطابق،پیکج ون کا 92فیصد،پیکج ٹو82،پیکج تھری 88 اورپیکج فور89 فیصدتک سول ورکس سول ورکس مکمل ہےجبکہ مجموعیطور 88 فیصد سے زائد سول ورکس مکمل کرلیا گیا۔ الیکٹریکل اور مکینکل ورکس 66 فیصد سے زائد مکمل کر لیا۔

اس موقع پرالیکٹریکل اورمکینکل ورکس کےحوالے سے چینی کمپنی ڈی آرنارنکو نے بریف کیا۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ 15مئی تک پیکج ون اورپیکج ٹو کی سڑکوں کی بحالی کام مکمل کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں