لاہورہائیکورٹ بار کے زیراہتمام وکلاءکے تربیتی پروگرام کے حوالے سےتقریب

25 Apr, 2018 | 08:06 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:لاہورہائیکورٹ بار کے زیراہتمام وکلاء کے تربیتی پروگرام کے حوالے سےتقریب کیا گیا، وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت، قانونی ماہرین نے وکلاء کو بین القوامی اقتصادی قوانین بارے آگاہی دی۔

چئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر لاہور ہائیکورٹ بار حسبیب اللہ خان ایڈوکیٹ نے وکلاء کے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا، ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں ہونے والی تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پنجاب یونیورسٹی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرنعیم اللہ ، اور بریسٹر افضل جاوید سمیت دیگرماہر اقتصادیات نے وکلاء کو لیکچر دیا، پروفیسرنعیم اللہ نے بین القوامی سطح پر معاشیات کے نظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں، ان کا کہنا تھا کہ اقتصادیات کو ہمارے نظام تعلیم کے نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ چئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی حسیب اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوان طلبہ کو جدید علوم بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے وکلاء کے شاندارمستقل کے لیے ایسی تقریبات کے انعقادکا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اورتمام لیکچرز مکمل کرنے والے وکلاء کو تعریفی سرٹفکیٹ بھی دیے جایا کریں گے۔

تقریب سے بریسٹرافضل جاوید، انیقہ یاسین سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ٹی او قانون پاکستان کی خوشحالی کا باعث بن سکتا ہے۔ تقریب کے آخر میں تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والوں کو شلیڈز جبکہ شرکاء کو سرٹییکیٹ دیے گئے۔

مزیدخبریں