زاہد چوہدری:صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس، کمپنی ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مئی سے تیس فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی، کمپنی کے مالی اور انتظامی امور چلانے کی ذمہ داری ایگزیکٹو کمیٹی کو سونپ دی گئی۔
پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایس پی یو فاطمہ شیخ اور کمپنی کے سی ای او محمد علی عامر شریک ہوئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال میں ملازمین کی تنخواہیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مستقل ملازمین کے برابر کر دی جائیں گی، ملازمین کی ہیلتھ انشورنس بھی کرائی جائے گی،
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کم از کم طبی معیار کے حامل پانچ بنیادی مراکز صحت کو دو دو لاکھ روپے اور آئی ایس او سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے دو رورل ہیلتھ سنٹرز کو پانچ پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔