چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہونے جارہے ہیں: رانا ثناءاللہ

25 Apr, 2018 | 05:56 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ الیکشن کس طرح سے ملتوی ہونگے؟ آئین کے مطابق الیکشن کا جو ٹائم فریم ہے اسکے مطابق الیکشن ہونا چاہیے۔ الیکشن میں نوازشریف عوام کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں، ان قوتوں کو ووٹ کی طاقت سےشکست دیں گے جو ن لیگ کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں، نواز شریف کو کمزور کرنے اور ٹارگٹ کرنے کے لئے جتھے بنائے گئے ہیں، یہ جتھے جنہوں نے بنائے انکے خلاف بھی جتھے بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کیا اوقات ہے کہ انہوں نے وکٹیں گرانی ہے جہاں سے کوششیں ہورہی ہیں کہیں وہ جمہوری عمل کی ہی وکٹیں نہ گرا دیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہےہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ایسے وہ وزیراعظم بن جائیں گے لیکن عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ عوام کی پذیرائی کے بغیر وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اس انتظار میں ہیں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اپوزیشن نام تجویز کریں کیونکہ عمران خان نے ہمارے نام سے اتفاق نہیں کریں گے اسلیے اپوزیشن نے اچھا نام تجویز کیا تو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہونے جارہے ہیں وہ ن لیگ ہی میں رہیں گے، انکی عزت و توقیر میں کمی نہیں آئی۔

مزیدخبریں