رضوان نقوی: پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ودہولڈنگ سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مہم جاری،پی آراے نے براق انٹرنیشنل فرنچائزز پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کو شوکاز نوٹس بھیج کر 14 روز کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نےودہولڈنگ سروسز پرعائد سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مہم تیز کردی ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کینٹ کے علاقہ میں واقع براق انٹرنیشنل فرنچائزز پرائیویٹ لمٹیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن ٹریننگ سے اساتذہ غائب
علاوہ ازیں پی آراے نے براق انٹرنیشنل کو 1 لاکھ 92 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پرشوکاز نوٹس بھیج کرجواب دینے کیلئے 14 روز کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر پی آراے امان اللہ ورک نے براق انٹرنیشنل فرنچائزز کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔