پی آئی اے میں موجود جعلی ڈگری ہولڈرز کی پھر شامت آگئی

25 Apr, 2018 | 02:55 PM

Read more!

(نبیل ملک) پی آئی اے میں موجود جعلی ڈگری ہولڈرز کی پھر سے شامت آ گئی ، سپریم کورٹ آف پاکستان نےدوبارتمام اسٹیک ہولڈرز کو سماعت کے لیے طلب کر لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہورئیے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والے سپریم کورٹ کے تحریری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری کی آڑ میں ملازمت کرنے والے افسران اور ملازمین ،16 مئی 2018 کو ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوں تاکہ اس معاملے پر تفصیلی بحث کی جا سکے ۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ظلم کی انتہا، شاہدرہ میں سسرالیوں نےبہو کو زندہ جلا دیا

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق طلب کیے گئے افسران اور ملازمین کی تعداد 16 ہے ،جن میں سیکریٹری دفاع، ایم ڈی پی آئی اے، ڈپٹی ایم ڈی ایچ آر، ڈائریکٹر ایچ آر، جی ایم ایڈمنسٹریشن پی آئی اے لاہور، محمد اعجاز، واجد سلیم، قیصرہ تبسم، عرفان باسط، تنویر قاسم، راؤ عارف، اسرار الحق، محمد خالد، محمد ارشد اور مدثر حفیظ شامل ہیں ۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکارہ انتقال کر گئیں
 ذرائع کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کو عدالتی حکم کی کاپیاں پہنچا دی گئی ہیں جو وصول بھی کر لی گئی ہیں۔

مزیدخبریں