ڈالر کی قدر میں اضافہ ، عام آدمی بری طرح متاثر

25 Apr, 2018 | 02:43 PM

احمد علی کیف

خان شہزاد: رواں کاروباری ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر روپے کے مقابلے میں مسلسل مستحکم ہورہا ہے۔ بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں40 پیسے کا مزید اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد ڈالر 117روپے80 پیسے سے بڑھ کر 118روپے 20 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی لمبی اڑان ،روپیہ منہ دیکھتا رہ گیا 

 واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے کاروباری برادری کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے درآمدی بل،بیرونی قرضہ جات اور افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ جس سے ملکی صنعت اور عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا اس لئے وفاقی حکومت ،اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی ادارے روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں