لاہورئیے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

25 Apr, 2018 | 02:28 PM

(سٹی 42) لاہور میں سورج کا مزاج بدلنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

 

لاہور میں سورج پوری آب وتاب سے اپنے جلوے دکھانے لگا، شہری گرمی کی شدت کو  برداشت کرنے کے لیے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور کم سے کم24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  25فیصد ہے.

ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ پورا ہفتہ موسم گرم اور خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں، شہری بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر نکلتے وقت سن گلاسز کا استعمال کریں۔

مزیدخبریں