(قیصر کھوکھر) محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری،پنجاب حکومت نے 1400 ایس ایس ایل ایف ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے1400 ایس ایس ایل ایف ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے سیکرٹری لائیو سٹاک نے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک نے اکیس سو مرد ویٹرنری ڈاکٹرز کو آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کرنے کا پلان بھی تیار کرلیا جس کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکارہ انتقال کر گئیں
سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل 213 ایس ایس ایل ایف ملازمین کو ریگولر کیا جا چکا ہے۔ گاڑیاں دینے کا فیصلہ سینئر ویٹرنری آفیسرز، ایڈیشنل ویٹرنری آفیسرز اور ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرز کی سروس ڈلیوری بہتر کرنے کے لئے کیا گیا ۔