ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں

پنجاب حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) پنجاب حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو مختلف شعبوں میں مثبت اشتراک جاری رکھنے کی یقین دہانی کروادی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

 سٹی 42 کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئر مین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے آئندہ مالی سال میں بھی عالمی بینک کے اشتراک سے مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے لیے عالمی بینک کے نمائندوں کو مطمئن کر لیا۔پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے دوران بھی پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ،دانش سکولز ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ ، نارتھ پنجاب میں پانی کے ذخائر ( چھوٹے ڈیم) بنانے جیسے ترقیاتی کاموں پر کام جاری رکھے گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ظلم کی انتہا، شاہدرہ میں سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی

ذرائع کے مطابق عالمی بنک نے حکومت پنجاب سے ٹیکس وصولیوں کے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔جبکہ تعلیم، صحت، توانائی، سکل ڈویلپمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے نئے مالی سال میں بھی دونوں فریقین کے مابین کام جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں عالمی بنک کی ترجیح ہو گی کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔