ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چڑیا گھر میں ننھے مہمان کی آمد، رونقیں دوبالا ہوگئیں

لاہور چڑیا گھر میں ننھے مہمان کی آمد، رونقیں دوبالا ہوگئیں
کیپشن: City42 - Lahore Zoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) لاہور چڑیا گھر کے مکینوں میں اضافہ، مفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، مجموعی تعداد 33 ہوگئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پی آئی اے کے لاجواب کمالات نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی حیران کردیا

مفلون شیپ کو جنگلی بھیڑ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر یورپ اور ایشیا کے علاقوں میں پائی جاتی ہیں اس لئے یہ یورپین بھیڑ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ چڑیا گھر میں مفلون شیپ کی تعداد 32 تھی جن میں 13  نر، 13 مادہ اور چھ بچے شامل تھے تاہم ایک ننھے مہمان کی آمد سے سے انکی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہورئیے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بریڈنگ سیزن میں ان بھیڑوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے تاہم سرپلس جانوروں کو فروخت کر دیا جائے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

مفلون شیپ اپنے قدرتی مسکن معدوم ہونے کے مسئلے سے دوچار ہیں۔غیر قانونی شکار اور ماحول کی تبدیلیاں انکی نسل کشی کا باعث بنیں جس کے باعث وائلد لائف ایکٹ کے تحت انکے شکار پر پابندی عائد ہے۔