گجرپورہ چائنہ سکیم  کا واٹر فلٹریشن پلانٹ  کی مشینری ،موٹر اور نلکے چوری 

24 Sep, 2024 | 11:45 PM

 ثمرہ فاطمہ: گجر پورہ چائنہ سکیم میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہے  فلٹریشن پلانٹ کی مشینری اور موٹر چوری ہو گئی۔ نلکے اور جنگلے بھی نشے کے عادی افراد نے بیچ دیئے۔
گجر پورہ چائنہ سکیم کا واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو گیا۔ فلٹریشن پلانٹ کے نلکے، جنگلے، میٹر اور موٹر چوری ہو گئی۔ فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سے علاقہ مکین صاف پانی سے محروم ہوگئے۔ مکینوں کا کہنا ہے دو سال سے فلٹریشن پلانٹ خراب ہے۔ فلٹریشن پلانٹ غیر ہونے سے صاف پانی خرید کر پینا پڑتا ہے۔ گھروں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جو پینے کے قابل نہیں۔ علاقہ میں موجود دیگر فلٹریشن پلانٹ بھی انتظامیہ کی غفلت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ سے گزارش ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کروا کر اطراف میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنائے ۔


 

مزیدخبریں