اقصیٰ سجاد: ضرار شہید روڈ پر موجود پبلک پارک انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ گیا ۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور عدم توجہ کے باعث پارک گندگی کا ڈھیر بن گیا ۔
پارک میں جمع گندگی اور غلاظت نے ماحول تعفن زدہ کر دیا۔ اطراف کے علاقوں میں سانس لینا بھی محال ہوگیا ۔ پارک میں جمع پانی مچھروں کی افزائش گاہ بن جانے سے علاقے میں مچھروں کی بھرمار ہو نے لگی۔علاقہ مکینوں کی صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیاں معطل ہوگئیں ۔ پارک پی ایچ اے کے زیر انتظام ہے اور علاقہ مکینوں کی شکایات پر ادارہ بہانے بنا کر انتظامی ذمہ داری میں غفلت برتتا دکھائی دیتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ پبلک پارک کی زبوں حالی کا نوٹس لیا جائے۔