مدینہ کالونی  اکیڈمی روڈ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ  بند، شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے

24 Sep, 2024 | 11:11 PM

 اقصیٰ سجاد:   مدینہ کالونی اکیڈمی روڈ میں نصب شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہے۔ فلٹریشن پلانٹ مکمل بند ہوچکاہے علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

واٹرفلٹریشن پلانٹ کے باہر کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں۔ علاقے کا ٹیوب ویل بھی بند ہوچکا ہے۔ پلانٹ کے نل اور بیرونی جنگلے بھی عرصہ دراز سے غائب ہیں۔ ۔ رہائشیوں کا کہنا ہےکہ ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں بھی پانی نہیں آتا، دور دراز سے صاف پانی بھر کرلاتے ہیں۔ بار بار درخواست کرنے کے بعد بھی انتظامیہ مسائل کا حل نہیں کررہی۔ ہماری اعلی حکام سے درخواست ہے علاقے کے مسائل کو حل کروایا جائے۔

مزیدخبریں