صوبائی وزیر صنعت  و تجارت  کی زیرصدارت سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس، سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے قیام کا جائزہ 

24 Sep, 2024 | 10:46 PM

 اسوہ فاطمہ:  صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے قیام کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔

 صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اورایم تھری انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے قیام کےامورکا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال، وائس کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ذوالفقاراحمد، ڈی جی پیسی اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چئیرمین فیڈمک میاں انس اور سی ای او تنویر جبار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع کا کہنا تھا پیسی کے طریقہ کارکے مطابق سندرانڈسٹریل اسٹیٹ اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ہسپتال 50-50بستروں پر مشتمل ہوں گے۔ صوبائی وزیرنے ایم او یو کے پیپرز جلد تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

مزیدخبریں