اسوہ فاطمہ: بھیکے وال موڑ وحدت روڈ پر نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہے
فلٹریشن پلانٹ پر لگے نلکے ٹوٹے ہوئے ہیں ، بلکہ نلکے غائب ہوچکے ہیں ، فلٹریشن پلانٹ کی عمارت کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ جہاں پر ٹائلز بھی خستہ حال اور ٹوٹی ہوئی ہیں اور گندگی کے ڈھیر ہیں ۔ شہری کہتےہیں ان کو صاف پانی میسر نہیں ۔ فلٹریشن پلانٹ پر انتظامیہ کی کوئی توجہ نہیں ہے ۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں برسوں سے کوئی نہیں آیا۔ کسی نے فلٹریشن پلانٹ کو چیک تک نہیں کیا