اسوہ فاطمہ:اچھرہ گلی نمبر چار میں بے ہنگم تاروں کے لٹکتے گچھے رہائشیوں کے لیے وبال جان بن گئے۔ گھروں کی دیواروں کو چھو کر گزرتی تاریں بچوں کے بڑا خطرہ بن گئیں۔
اچھرہ گلی نمبر چار میں بے ہنگم تاروں کے لٹکتے گچھے رہائشیوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے۔ رہائشی کہتے ہیں گھروں کی دیواروں کو چھو کر گزرتی تاریں بچوں کے بڑا خطرہ ہیں۔ زمین پر گری تاروں سے کرنٹ لگنے کا خدشہ رہتا ہے۔ بارش کی صورت میں متعدد افراد کو کرنٹ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ آۓ روز شارٹ سرکٹ بھی معمول بن گیا ہے۔ لیسکو بھاری بلز تو لیتی ہے مگر کبھی مینٹنس نہیں کرتی ۔ تاروں کے بے ہنگم گچھے لیسکو کی نااہلی کا منھ بولتا ثبوت ہے ۔ شہریوں کو کرنٹ لگ چکا ہے مگر لیسکو ٹس سے مس نہیں ہوتی ۔ انتظامیہ اس مسئلے کا نوٹس لے۔