پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ ، 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

24 Sep, 2024 | 10:03 PM

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان  کردیا گیا۔

انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ  ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ  بورڈ کے سلیکٹرز نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ
قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے  اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے  خرم  شہزاد  اس وقت زخمی ہیں

مزیدخبریں