ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن، ووٹوں کی گنتی کا آغاز

Lahore Chamber of Commerce, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں ایسوسی ایٹ کلاس کی ووٹنگ مکمل ہو گئی، ووٹوں کی گنتی شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آج لاہور چیمبر کے الیکشن کے دوسرے روز ایسوسی ایٹ کلاس کے کل 13ہزار 699 میں سے 7 ہزار 330 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی اختیار کیا، لاہور چیمبر  کی عمارت میں دن بھر میلے کا سماں رہا۔ 

لاہور کے صعنتکاروں اور تاجروں کی نمائندہ تنظیم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تاریخ  کا سب سے بڑا الیکشن مکمل ہو گیا ہے۔ کل کارپوریٹ کلاس کے 41 سو ووٹرز نے بورڈ آگ گورنرز کے  15 ارکان کا انتخاب کیا تھا، آج ایسوسی ایٹ کلاس کے 13 ہزار 699 میں سے 7 ہزار 330 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔   دوسرے روز ایسوسی ایٹ کلاس کی 15 نشستوں پر 30 امیدوار  مدمقابل ہیں جن کا تعلق دو پینلز سے ہے۔  دونوں پینلزکے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے، دونوں اطراف کے سپورٹر اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں آخری لمحے تک کنویسنگ  کرتے رہے اور  وقتاً فوقتاً نعرے بھی لگاتے رہے۔

کارپوریٹ کلاس میں کلین سویپ کرنے والے پیاف پایونئیرز  پروگریسیو الائنس کے رہنما آج بھی کامیابی کے لئے پر امید ہیں جبکہ کل الیکشن میں غیر متوقع شکست سے دوچار ہونے والے پیاف فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے آج بھی دن بھر سخت کنویسنگ جاری رکھی۔

سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر لاہور چیمبر چوہدری ظفر محمود کا کہنا تھا کہ لاہور کے صعنتکاروں اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں ہم پر اعتماد کیا۔

  چیمبر کے ارکان  کا کہنا تھا کہ اس سال کا الیکشن ماضی کے الیکشن کی نسبت  ایک تاریخی الیکشن ہے۔

صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب اور چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ سید عظمت علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیاف فاونڈر ایل بی ایف الائنس نے تاجر کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔  امید ہے تاجر برادری پیاف فاونڈر ایل بی ایف الائنس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

کارپوریٹ کلاس الیکشن میں پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس پہلے ہی کلین سویپ کرکے برتری حاصل کرچکی ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی 30 نشستوں کے الیکشن کے نتائج کے بعد سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا انتخاب ہوگا۔

سکیورٹی کے انتظامات

 حکومت کی خصوصی ہدایت پر لاہور چیمبر آف کا،رس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے موقع پر کل اور آج سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، چیمبر کی عمارت میں داخلہ کے لئے مکمل سکیننگ اور نگرانی کا فول پروف انتؓام کیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری عمارت کے باہر ہمہ وقت چوکنا موجود رہی۔