شہر میں سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف

24 Sep, 2024 | 09:26 PM

 بسام سلطان :  شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نا تھم سکا۔ واہگہ زون میں 100 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف  ہوا ہے ۔

ذرائع  کے مطابق 80 سے زائد غیر قانونی عمارتیں اب بھی زیر تعمیر ہیں ۔ ایم سی ایل کے پلاننگ ونگ واہگہ زون برانچ کی لاپرواہی کھل کر سامنے آ گئی۔ جی روڈ کے نزدیک 45 غیر قانونی عمارات ، برکی پر 4، بھینی روڈ پر 2 ، بیدیاں پر 8 غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے ۔ مومن پورہ روڈ پر 6 ، پانڈو روڈ پر 2 غیر قانونی کمرشل تعمیرات قائم کی جا ر ہی ہیں ۔ سی او کے مطابق پلاننگ برانچ کے ملوث ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں