لاری اڈے سے متصل سرکلر روڈ پر تجاوزات کا گھیرا

24 Sep, 2024 | 09:17 PM

 فاطمہ خان :لاری اڈا سے متصل سرکلر روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور تجاوزات کی بھرمار ہے 
ریڑھی بان، عارضی سٹالز اور رکشہ سٹینڈ کے باعث آمدورفت متاثر ہے ۔ ریڑھی بانوں  نے وہیں کرسیاں بچھا کر دکانداری شروع کردی ہے ۔ عارضی سٹالز بھی مستقل سٹالز کا روپ دھارتے جا رہے ہیں ۔  تجاوزات اور دکانداروں کے قبضے کی  وجہ سے شہریوں کو سڑک پر سے گزرنا پڑتا ہے ۔ سڑک پر موٹر سائیکل  رکشہ اور کار والوں نے  قبضہ جما رکھا ہے ۔ ٹریفک کا نظام بھی  انہی تجاوزات اور غیر قانونی  پارکنگ کی وجہ سے   خراب ہوچکا ہے ۔ 

مزیدخبریں