فاطمہ خان :لاری اڈا سے متصل سرکلر روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور تجاوزات کی بھرمار ہے
ریڑھی بان، عارضی سٹالز اور رکشہ سٹینڈ کے باعث آمدورفت متاثر ہے ۔ ریڑھی بانوں نے وہیں کرسیاں بچھا کر دکانداری شروع کردی ہے ۔ عارضی سٹالز بھی مستقل سٹالز کا روپ دھارتے جا رہے ہیں ۔ تجاوزات اور دکانداروں کے قبضے کی وجہ سے شہریوں کو سڑک پر سے گزرنا پڑتا ہے ۔ سڑک پر موٹر سائیکل رکشہ اور کار والوں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ ٹریفک کا نظام بھی انہی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے خراب ہوچکا ہے ۔