ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان پر ہوائی حملوں کی چوتھی لہر کا آغاز،  اب تک نقصان کے اعداد و شمار سامنے آ گئے

Israel Lebanon war, city42,
کیپشن: جنوبی لبنان کے گاؤں خیام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تباہ شدہ مکان کے پیچھے دھواں اٹھ رہا ہے، یہ ہوائی حملہ منگل، 24 ستمبر، 2024 کو کیا گیا اور تصویر جنوبی لبنان کے مارجیون قصبے سےلی گئی ہے۔ فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کی فوج نے لبنان میں آج حزب اللہ کے اہداف کے خلاف "وسیع پیمانے پر" فضائی حملوں کی ایک نئی لہر کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔  یہ  لبنان میں آج ہوائی حملوں کی چوتھی لہر ہو گی۔  اس سے پہلے کے حملے جنوبی لبنان اور وادی بیقا میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر ہوئے۔

اسرائیل کی فوج نے منگل کی شام بتایا ہے کہ  اس نے لبنان میں پیر کی صبح اپنے وسیع فضائی حملے شروع کرنے کے بعد سے تقریباً 400 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ لانچرز، 70 ہتھیاروں کے ڈپو، اور تقریباً 80 ڈرونز اور کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ   نشانہ بنائے جانے والے اہداف میں لبنان کے تقریباً 200 مختلف شہروں، دیہات اور دیگر علاقوں میں حزب اللہ کے 1,500 سے زیادہ اہداف شامل ہیں۔ IDF کے مطابق، زیادہ تر حملوں میں ان گھروں کو نشانہ بنایا گیا جہاں  ان کے دعوے کے مطابق حزب اللہ نے گولہ بارود کا ذخیرہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ 250 سے زائد لڑاکا طیاروں نے حملوں میں حصہ لیا۔