ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدد فراہم کرتی رہے گی, جنرل عاصم منیر

Chief Of Army Staff General Asim Munir, City42 , WANA Headquarters, Core Commander Peshawar, General Asim Munir, Law Enforcement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے  پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدد فراہم کرتی رہے گی۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ باتیں  جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے دورہ کے دوران کہیں۔ وانا میں کورکمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، وانا آمد پر آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے اورشہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وانا میں  آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، انسداددہشتگردی کی جاری کاروائیوں اور ترقیاتی اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اورفوجیوں کےساتھ بات چیت کی اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جوانوں کی تیاری اور غیرمعمولی حوصلے کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے  علاقہ میں دہشتگردی کی روک تھام اور ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے کام کر رہےسکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدد فراہم کرتی رہے گی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بالخصوص خیبر پختونخوا  پولیس  کی استعدادکاربڑھانے کیلئے مستقل مدد اور تکنیکی مدد فراہم کرتی رہے گی۔

آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان انٹی گریٹڈ ڈیویلپمنٹ پلان کے تحت امن برقرار رکھنے اور مختلف منصوبوں کو آگے بڑھانے میں خیبرپختونخوا کے عوام کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

جنرل عاصم منیر نے کے پی کے عوام کی خوشحالی، ترقی کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لانے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اظہار اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کی پاک فوج کی غیرمتزلزل حمایت پرشکریہ اداکیا۔