راو دلشاد :لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد کیلئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا ۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کی تمام سکیموں کی نگرانی کرے گا۔ صوبائی حلقوں میں رکن پنجاب اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے انچارج ہونگے ۔
متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور متعلقہ پٹواری سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا ممبر ہوگا۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ تعمیر ہونے والی سڑک یا گلی کی پہلے اور بعد میں ڈرون فوٹیج ریکارڈ کا حصہ بنانے کا پابند ہوگا۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سے متعلق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بننے والی سڑکوں اور گلیوں کی معیاد 15 سال تک ہوگی۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ بنانے کی منصوبہ بندی کی پیچیدگیوں کے باعث پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کی تشکیل کو منسوخ کردیا تھا