ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایف آئی اے کے دو افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی،غیر مشروط معافی منظور کرنے کی استدعا مسترد

  ایف آئی اے کے دو افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی،غیر مشروط معافی منظور کرنے کی استدعا مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:وکیل منیب طارق کےموبائل کا فرانزک اورعدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنے پر ایف آئی اے کے دو افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے متعلق سماعت کی ۔لاہور ہائیکورٹ نے دونوں افسران کی فوری غیر مشروط معافی منظور کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایف آئی اے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے متعلق سماعت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم فرخ بیگ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نند لال ،ڈائریکٹر ہیومن اینٹی سمگلنگ ہیڈکوارٹر زاسلام آباد ثاقب سلطان وفاق کے لاء افسران کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فرخ بیگ ، نند لال کے خلاف انکوائری شروع ہوگئی ہے۔

 وفاق کے لاء افسر نے کہا کہ ایف آئی اے کے دونوں افسران نے عدالت سے غیر مشروط معافی کی تحریری استدعا بھی کررکھی ہے۔جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کہا انہوں نے جھوٹی رپورٹ عدالت جمع کروائی، ان کے خلاف انکوائری کرکے کارروائی رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف انکوائری و کارروائی مکمل کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔