پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی الاونس کی منظوری 

24 Sep, 2024 | 07:14 PM

 عرفان ملک:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے  محفوظ پنجاب ویژن کے تحت کچے کے علاقے میں تعینات اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باضابطہ طور پر ہارڈ شپ الاؤنس کی منظوری دیدی۔چوکیوں پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے ہارڈ ایریا الائنس منظوری دی گئی ۔انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو 25 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کو 20 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی گئی۔درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ شپ الاؤنس کی مد دیئے جائینگے۔رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں تعینات 943افسران و اہلکار مستفید ہونگے۔راجن پور کے 414 پولیس افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے۔کابینہ اجلاس میں مجموعی طور پر 33 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی

مزیدخبریں