پنجاب کے کالجوں میں 7354  ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری، صوبائی کابینہ کے اہم فیصلے

24 Sep, 2024 | 07:10 PM

راؤ دلشاد:  پنجاب کی کابینہ نے صوبہ بھر میں 7354 کالج  ٹیچنگ انٹرنز  کی بھرتی کی منظوری دے دی، کابینہ نے آج کے اجلاس میں کئی مزید  بہت اہم فیصلے کئے۔
 صوبائی کابینہ کااجلاس آج لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نوازکی صدارت میں ہوا جس میں تمام وزرا کے ساتھ  ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، صوبائی ڈیپارٹمنٹس کے  سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

ورکنگ ویمن ہاسٹلز کے چارجز میں اضافہ نہ کیا جائے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہوزیر اعلیٰ نے ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز  کے چارجز نہیں بڑھائے جائین گے، مریم نواز نے ہدایت کی کہ اخراجات کا بوجھ کچھ بھی ہے، ورکنگ ویمن پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے اور ورکنگ ویمنز ہاسٹلز کے موجودہ چارجز میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی بھی طلب کر لی۔
پنجاب کی کابینہ نے انڈوومنٹ فنڈفار رائٹر زویلفیئر کیلئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری بھی دے دی۔ 

کچے کے پولیس اہلکاروں کیلئے سپیشل الاؤنس

کچے کے علاقے میں تعینات اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پر امن انعقاد کو سراہا گیا۔

نابینا افراد کی بھی سنی گئی

وزیر اعلیٰ نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کیلئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔
حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اورمحکمہ انہار کو شاباش دی۔ 

مزیدخبریں