64 سکیموں کی ای ٹینڈرنگ سے  16 ارب 92 کروڑ کی بچت کا دعویٰ

24 Sep, 2024 | 06:38 PM

 راو دلشاد: ای ٹینڈرنگ سے ٹینڈر دینے کے لیے  اشتہار،  کاغذ ، جگہ کے کرائے  اور دیگر اخراجات بچا کر  صوبائی  وزیر مواصلات نے 16 ارب 92 کروڑ کی بچت کا دعویٰ کر ڈالا۔ اس طریقہ کار سے وقت کی بچت بھی ہوئی اور کرپشن کے چانسز بھی  صفر ہوگئے ۔
جیل روڈسابق کمشنر آفس میں ای ٹینڈزنگ کا انعقاد کیا گیا۔ہائی وے کے نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ زون کی 64 سکیموں کی ای ٹینڈرنگ کی گئیْ۔

ملک صہیب احمد بھرتھ صوبائی وزیر  کے مطابق ملک بھر سے 571 بڈرز نے ای ٹینڈزنگ کے پروسس میں حصہ لیا، محکمہ سی اینڈڈبلیونےروڈسیکٹرکی64سکیموں کاتخمینہ86ارب41کروڑ57لاکھ لگایاتھا،بڈرز نے ان سکیموں کی بولی 69 ارب 49 کروڑ روپے ای ٹینڈزنگ میں دی،ای ٹینڈرنگ کی بدولت 16 ارب 92 کروڑ روپے کی بچت کی گئی،نارتھ زون کی 36 ، سنٹرل زون کی 13 اور ساوتھ زون کی 15 سکیموں کی ای ٹینڈرنگ کی گئی،
 
 
 

مزیدخبریں