راو دلشاد :پنجاب میں پہلا اور سب سے بڑا سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرک بس ڈپو تعمیر کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر الیکٹرک بسوں کیلئے گرین ڈپو بنایا جا رہا ہے
بس ڈپو میں گرین انرجی کو ترجیح دیتے ہوئے مکمل طور پر سولرائزیشن کی جائےگی۔بس ڈپو میں سولرائزیشن سے 1 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوگی۔گرین ڈپو میں الیکٹرک بسوں کیلئے جدید ترین چارجنگ انفراسٹرکچر مہیا کیا جائیگا۔۔27 کنال پر مشتمل گرین بس ڈپو بیک وقت 64 بسیں کھڑی و چارج کر سکے گا۔ڈپو میں بسوں کیلئے واشنگ بے اور سروس کیلئے بھی جگہ مختص کی جائے گئی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا لاہور میں جلد 27 الیکٹرک بسیں چلانے جا رہے ہیں، ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ منصوبہ سموگ کے تدارک میں معاون ثابت ہوگا